Sunday January 19, 2025

بجائے دھمکیاں دینے کے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال ہی دو جیل کیلئے میں بھی تیار ہوں اور میری قوم بھی تیار ہے، عمران خان کا خطاب

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنی کرپشن کے کیس ختم کر رہے ہیں۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل تو چھوٹی سی چیز ہے، اپنی قوم کیلئے جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت صرف اس لیے ختم کی گئی تھی کہ مہنگائی بڑھ گئی تھی، اب مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، کیا اب انہیں مہنگائی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم جو کبھی سچ نہیں بولتی اس نے بھی مراسلے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے سائفر کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا ہے کہ سائفر گم ہو گیا ہے، سائفر گم نہیں ہوا ۔ ان کے ساتھ لفافہ میڈیا بھی ملک گیا کہ کوئی سائفر نہیں ہے۔ مراسلے کو دوبارہ انہوں نے زندہ کر دیا۔ آج پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

عمران خان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ سائفرکی کاپی وہاں پڑی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کروڑوں لگا مہنگائی مارچ کرنے آیا۔ آج یہ مہنگائی کے خلاف کیوں نہیں بول رہا۔ یہ لوگ صرف اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔

FOLLOW US