Tuesday January 21, 2025

پہلی بار کچھ مانگ رہا ہوں ، انکار مت کیجئے گا۔۔۔۔۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ایک ایسی درخواست لکھ کر دے ڈالی جسے پڑھتے ہی چیف جسٹس غصے میں آگئے اور درخواست مسترد کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیازکیفی کی رش میں گاڑی سے نہ اترنے کی التجا مسترد کردی۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے کسی ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں۔جہاں عوام روکیں گے تو ان کے مسائل سنوں گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیف جسٹس پاکستان سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے پہلی اور آخری مرتبہ کچھ مانگ رہا ہوں انکار نہ کیجیے گا،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں کسی کو کیا دے سکتاہوں بتائیں کیا مسئلہ ہے ؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اوپن کورٹ میں نہیں بتا سکتا ،تحریری درخواست دیکھ لیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست دیکھنے کے بعداظہار برہمی کرتے

ہوئے کہا کہ یہ کیا ہے مجھے کسی ہمدردی کی ضرورت نہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ رش میں گاڑی سے نہ اتریں ،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ مجھ عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں،اس پر امتیاز کیفی نے کہا کہ ہمیں آپ کی زندگی بہت عزیز ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پتہ ہے جتنی آپ کو مجھ سے ہمدردی ہے ،عوام گاڑی روکیں گے توگاڑی روک کر ان کے مسائل سنوں گا،چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی درخواست مسترد کردی۔

FOLLOW US