Tuesday January 21, 2025

آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنی دو اہم ترین شخصیات کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محبوب اصغر اور کوٹلی کے سابق صدر ملک ظفر کو جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر جماعت راجہ محمد فاروق حیدر خان نے میرپور ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری محبوب اصغر اور حلقہ ایل ای8-کوٹلی کے سابق صدر ملک ظفر کو گذشتہ انتخابات 2016میں جماعتی

ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی پاداش میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا ہے۔ لہذا ان دونوں کا اب جماعت سے کوئی تعلق نہ ہے۔

FOLLOW US