Tuesday January 21, 2025

اپنے ہی گراتے ہی نشیمن پہ بجلیاں ۔۔۔ رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر مسلم لیگ (ن)کی ماروی میمن بھی پھٹ پڑیں، کھری کھری سناڈالیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے تحریک انصاف کی خواتین کے حوالے سے نامناسب بیان پر اب خود ان کی پارٹی کی خواتین رہنمائوں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما ناز بلوچ کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کی وفاقی وزیر ماروی میمن بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ اور انھوںنے اس بدزبانی کی مذمت

کر ڈالی ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں ماروی میمن کا کہنا ہے ۔” ہم سب میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ ہم خواتین یا مردوں کسی بھی کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والوں کی مذمت کرسکیں ۔اور میں یہ آپ کو بتاتی چلوں کہ ایسا رویہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیکھنے میں آتا ہے ہم سب مورد الزام ٹھہرتے ہیں ۔ کوئی ایک پارٹی ایسا نہیں کرتی ۔” سوشل میڈیا پر صارفین نے ماروی کی ٹویٹ پر ملے جلے رد عمل کا مظاہرہ کیا ۔ کچھ لوگوں نے ماروی میمن کے موقف کی تائید کی جبکہ کچھ نے طنز کے تیر برسانا شروع کر دیے اور کبھی انھیں اسی پارٹی کا حصہ ہونے اور کبھی انھیں ان کے سیاسی پس منظر کے طعنے دیے جانے لگے۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین کے ٹھمکوں سے پتہ چل رہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں

FOLLOW US