Tuesday January 21, 2025

بھارت میں 8لفنگوں نے ایک نوجوان لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اس کی ویڈیو بنا ڈالی ، شرمناک رپورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوا ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میںمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کےلئے اپنی عزت بچاکر زندگی گزارنا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے ۔ آئے روز کوئی نہ کوئی لڑکی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے ۔ اس بار یہ افسوسناک واقعہ ریاست بہار کی رہائشی ایک لڑکی کے ساتھ پیش آگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار کے علاقے جہان آباد میںایک راہ چلتی لڑکی کو آٹھ نوجوان لڑکوں نے گھیر لیا اور اس کے ساتھ غلیظ حرکتیں کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑنا شروع کر دیے ۔ اس صورتحال پر گھبرا کر لڑکی چیخ چیخ کر روتی رہی اور اپنے بھائی کو پکارتی رہی لیکن اوباش لڑکے اس کے کپڑے پھاڑتے اور اس کی

ویڈیو بناتے رہے ۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد بہار کی پولیس حرکت میں آئی اورملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

FOLLOW US