Sunday January 19, 2025

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد : اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے زمینوں کے کیس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ ” شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کیلئے باہر نکلیں “۔

شیریں مزاری کو دراصل کس کیس میں گرفتار کیا گیا ؟ساری صورتحال واضح ہو گئی، سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کالم میں ساری تفصیلات بتا دیں

تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

FOLLOW US