Friday May 17, 2024

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے ہو گا، اسد قیصر اجلاس چیئر کریں گے

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے بعد اعلٰی عدالت کے حکم نامہ پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے ہو گا، اسپیکر اسد قیصر اجلاس چیئر کریں گے۔

” ایک دوست ملک نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا، اپوزیشن خود بتادے ورنہ ۔۔۔”حامد میر نے وارننگ دے دی

واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے 5 رکنی لارجر بینچ نے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر مسلسل پانچویں روز بھی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ میں شامل تھے۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

اگر تحریک انصاف مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے استعفے دے دے تو کیا ہوگا؟ قانونی ماہرین نے واضح کردیا

بنچ میں شامل تمام 5 ججز نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے، تحریک عدم اعتماد بحال کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا۔ 5 رکنی لارجر بنچ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل بروز ہفتہ کو10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا، حکم دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب کیا جائے، حکومت کسی بھی طرح اراکین اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے مت روکے۔ عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دے دیا، کہا وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے۔ جبکہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔

” خان صاحب یہ ملک ہے مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا” سپریم کورٹ کے فیصلے پر عامر لیاقت کا ردِ عمل

FOLLOW US