لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے اور ان کی اہلیہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔وہاب ریاض ’سائینس‘ کی سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوئے ہیں جس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”بالآخر میں دیرینہ مسئلے ’سائینس ‘ کے حل
کے قابل ہو چکا ہوں اور کل سرجری ہو گی۔ برائے مہربانی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور امید ہے کہ میں اور مضبوطی اور مکمل سانس کیساتھ واپس آؤں گا۔“وہاب ریاض کے بیان کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے لکھا ”برائے مہربانی وہاب ریاض کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ان کی آج سائینس کی سرجری ہو گی“دونوں کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا نے لگا۔ کرکٹر عمر گل نے لکھا ”بھائی اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے“اظہر علی نے لکھا ”آپ کی کامیاب سرجری ہو گی اور جلد صحت یاب ہوں۔۔۔ آمین“ثقلین مشتاق نے لکھا ”اللہ تم پر اپنی رحمت کرے، صحت عطاءفرمائے اور جلد صحت یابی عطا فرمائے“