Wednesday October 23, 2024

شہباز شریف کے داماد نے مختصر عرصے میں کتنے اثاثے بنا لیے؟؟نیب نے حیرت انگیز اقدام اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا جس پر وہ منگل کے روز نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس میں ان سے نیب حکام نے سوالات کیے۔نجی چینل کے مطابق نیب نے شہبازشریف کے

داماد کو ایک بار پھر 3 مئی کو طلب کرلیا ہے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ہی طلب کیا گیا ہے۔

FOLLOW US