Sunday May 19, 2024

” پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ فلم میںکام چاہتی ہو تو میری خواہش پوری کرو۔۔پھر اس نے میرے جواب کاانتظار کیے بغیر ہی اپنا ہاتھ میرے ۔۔۔ ـ ـ” بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کے گندے روپ سے پردہ ہٹادیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ہر پیشے سے جڑی خواتین نے جنسی ہراسگی کے اپنے ذاتی تجربات کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ خاص طور پر شوبز خواتین اس بارے میں بہت زیادہ متحرک ہیں ۔ شاید شوبز کا شعبہ ہی ہے ایسا ہے یا پھر پیسے اور شہرت کی لالچ دلا کر فلم کے کرتائوں دھرتائوں نے ناجائز فائدے اٹھانے کا رویہ اپنا رکھا ہے ۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک بالی ووڈ اداکارہ کا ایک بیان شائع کیا ہے ۔ بی بی سی نے بھارتی اداکارہ کے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ان کا بیان شائع کیا ہے جس میں خاتون اداکارہ نے بتایا ہے کہ کاسٹنگ کائوچ کے شوبز خواتین کے دعوے سو فیصد درست ہیں ۔ پروڈیوسر وہ پہلا آدمی ہوتا ہے جو خواتین کو بہلانا پھسلانا شروع کر دیتا ہے یہاں تک کہ بلیک میل کرتا ہے۔ اداکارہ نے

بتایا کہ مجھے بھی ایسے ہی ایک پروڈیوسر سے واسطہ پڑا ۔ جس نے مجھے کہا کہ مجھے اس سے جسمانی تعلق قائم کرنا ہو گا ۔ میں نے کہا کہ اگر میں ایسا نہ کروں تو؟ جس پر پروڈیوسر نے برجستہ جوا ب دیا کہ ایسی صورت میں مجھے کام نہیں ملے گا ۔ خاتون اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس دوران پروڈیوسرمیری مرضی کے بغیر ہی میرے جسم کے چھونے لگا اور اس نے اپنا ہاتھ میرے لباس کے اندر ڈال دیا ۔

FOLLOW US