اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں مخالف سیاسی جماعتوں سے اہم شخصیات کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کی دو انتہائی سینئر اور اہم شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کی دو اہم شخصیات ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے رضا مند ہیں۔تاہم
اس بارے میں بات کرتے ہوئے سینئر رہنما چودھری سرور کا کہناتھا کہ اس خبر کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ ابھی تک ایسا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔