Wednesday October 23, 2024

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے مخالفت کر دی ۔۔ ایسا بیان دے ڈالا کہ اپنی والدہ کوبھی حیرت میں ڈال دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) خواجہ آصف کی نا اہلی پر دلچسپ ٹویٹ کر کے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پھر تہلکہ مچا دیا ہے ،ایمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جن کا ووٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے انھیں عدالتوں سے نا اہل کرانا ٹھیک نہیں،غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ناراض ہو گئیں۔ایمان مزاری نے ٹوئٹر پ اپنے پیغام میں کہا کہ غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ

قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو ناپسند کرتے ہوں گے مگر یہ ووٹرز کا حق ہے کہ وہ طے کریں کہ ان کی نمائندگی کون کرے گا۔فیصلے سے پہلے اپنی ٹویٹ میں ایمان مزاری نے کہا کہ میرے دل میں خواجہ آصف کے لئے کوئی عزت نہیں ہے۔اور یہ کہنا بھی شرمندگی ہے۔ لیکن وہ اس رحجان کی بات کر رہی ہیں جو کہ ا ب بن چکا ہے کہ کوئی بھی شخص جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ اپنے مخالفین کو باہر کرنے کے لیے عدالتوں کو استعمال کرے گا۔یاد رہے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں ایمان زینب کی والدہ اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر بھی مخاطب کیا تھا۔بعد ازاں خواجہ آصف نے اس متعلق معافی بھی مانگ لی تھی۔

Facebook

FOLLOW US