Tuesday July 1, 2025

33چھکےلگ گئے۔۔ سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

بنگلور (مانیٹرنگ ڈ یسک) گزشتہ شب کھیلے گئے میچ کے دوران چھکوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ آئی پی ایل کے میچ کے دوران مجموعی طور پر 33چھکے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز اور چنئی سپر کنگز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران چنئی سپر کنگز نے 17 بار گیند بائونڈر ی کے باہر پہنچائی ۔ جبکہ جواب میں رائل چیلنجرز کی ٹیم نے 16چھکے مارے ، اسطرح میچ میں مجموعی طور پر 33چھکے مارے گئے جو کہ ایک ہی میچز میں چھکوں کی ریکارڈ تعداد

ہے۔ اس سے قبل ایک میچ میں 31 چھکوں کا ریکارڈ گذشتہ برس دہلی ڈیرڈیولز اور گجرات لائنز کے درمیان میچ میں قائم ہوا جس کو رواں ماہ چنئی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے برابر کیا تھا۔