Wednesday May 1, 2024

پاکستان میں حیرت انگیز سروس کا آغاز، عوام کو اب دودھ بھی ”اے ٹی ایم“ سے ملے گا،بہترین کوالٹی کے دودھ کی فی لیٹر قیمت کیا ہے؟ حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں‎

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب لائیو سٹاک نے اے ٹی ایم دودھ مشین متعارف کرا دی ہے، جی ہاں اب لوگ اے ٹی ایم سے پیسوں کی جگہ دودھ بھی نکال سکیں گے، یہ دودھ انتہائی خالص ہو گا اور ساہیوال کی گائے کا یہ دودھ عوام کو 75 روپے لیٹر کے حساب سے ملے گا، یہ دودھ ملاوٹ سے پاک ہو گا۔ اب آپ کو دودھ اے ٹی ایم کے ذریعے ملے گا۔ یہ خود کار مشین ہے،پنجاب لائیو سٹاک بورڈ کے ممبر اور پلاننگ منیجر محمد عمران فاروق نے اس خود کار مشین کے بارے میں بتایا کہ اس میں 500 لیٹر دودھ رکھنے کی گنجائش ہے، یہاں دودھ صبح پہنچ جایا کرے گا، انہوں نے بتایا کہ کاؤنٹر پر ہمارا کیشیئر ہو گا جو آپ نے 75

روپے فی لیٹر کے حساب سے پیسے وصول کرے گا اور اس مشین کے لیے ایک آپریٹر ہو گا جو اسے آپریٹ کرے گا اور مطلوبہ لیٹر اس مشین میں درج کیا جائے گا۔ اے ٹی ایم مشین کی طرح اس کی بھی سکرین ہوگی، یہ مشین ٹچ سکرین سسٹم کے ذریعے آپریٹ ہو گی، تین آپشنز ہوں گی، پلان سٹارٹ، فلنگ اور سی آئی پی ہے۔ جب آپ فلنگ پر جائیں گے تو جتنے لیٹر دودھ چاہیے ہو گا آپ دو لیٹر کا اندراج کریں گے تو دودھ مشین سے آنا شروع ہو جائے گا۔ مشین کے پورے ایریا میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ پر رہے گا تاکہ دودھ خراب نہ ہو سکے۔ جب دودھ آ جائے گا تو مشین میں دودھ ڈالنے کے بعد اسے بند کر دیا جائے گا تاکہ اس میں کوئی ملاوٹ نہ کر سکے اگر کوئی شخص اس مشین کو چھیڑ چھاڑ کرے گا تو ایک الارم کے ذریعے پتہ چل جائے گا کہ کوئی شخص ملاوٹ یا چھیڑ چھاڑ کی کوشش کر رہا

ہے۔ دودھ کے ٹینک میں تین لیول رکھے گئے ہیں جیسے ہی لیول کم ہو گا اس کا بھی پیغام سٹاف کو مل جائے گا اور وہ مزید دودھ اس میں ڈال سکیں گے۔ اس مشین پر ایک ایمرجنسی پش بٹن بھی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی میں پش کیا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب کا یہ ایک شاندار کارنامہ ہے جو انتہائی قابل تحسین اقدام ہے کہ اس سے عوام کو سستا اور معیاری دودھ میسر آئے گا۔ اس دودھ والی اے ٹی ایم مشین کو ایک ہفتے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

FOLLOW US