Thursday November 14, 2024

طالبان نے 17سالہ افغان جنگ کے سب سے بڑے اقدام کا اعلان کر دیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے امریکا کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے مقابلے میں غیر ملکی فورسز کے خلاف نئے آپریشن ‘الخندق’ کا اعلان کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبا ن امریکا کو افغانستان سے بے دخل کرنے کیلئے الخندق آپریشن کا آغاز کررہے ہیں جس میں حکومت، افغان فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

طالبان نے اپنے اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ ملک کے بیشتر علاقے غیر ملکی افواج کے زیر اثر ہیں اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ مزید فورسز افغانستان کی سرزمین پر اتاریں گے۔طالبان نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی افواج نے طالبان کے علاوہ مقدس مقامات جیسا کہ مسجد کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔طالبان نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن سے دوطرفہ سیکیورٹی امور پر معاہدہ کرکے امریکی فوجیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا۔اس دوران طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عام شخص کی طرح زندگی گزاریں تاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

FOLLOW US