ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ کئی بار اپنے جذباتی انداز کی وجہ سے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں اور مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اداکار آئے دن اپنی ٹوئٹ کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں یہاں تک کہ ایک بار ان کے بیٹے کو میدان میں کودنا پڑا۔ رنبیر کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد صاحب رات ساڑھے۱۰ بجے کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہتے اور اب اْن کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی چپ نہ رہ سکیں اور شوہر کی
بدسلوکی پر بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اْن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اْن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اْس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بْرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اْن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔