Wednesday January 22, 2025

کپتان نے سندھ میں بھی بازی اپنے نام کر لی سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور و ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا بھی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے بعد سندھ میں وکٹیں گرانے کےلئے تیار ہو گئی ۔ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے پیپلزپارٹی کی اہم سابق شخصیات کو اپنا ہدف بناتے ہوئے ان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کے بعد سندھ میں اہم رہنمائوں کو پارٹی میں شامل کرنے کےلئے کمر کس کی ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا سے رابطوں کا انکشاف

ہو اہے ۔دونوں کی پارٹی میں شمولیت کےلئے معاملات طے کرلیے گئے ہیں ۔ چینل کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ سندھ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔

FOLLOW US