Thursday November 14, 2024

پاکستانی سوشل میڈیا پر فوری طور پر یہ کام شروع کر دیں۔۔ پاک فوج کی جانب سے ہدایات جاری ہو گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ۔سوشل۔میڈیا کے زریعے ہونے والا پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام بنا دیں۔کیونکہ ففتھ جنریشن وار کانشانہ نوجوان نسل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قو می یوتھ اسمبلی پاکستان کے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے وفد نے بدھ کو جی ایچ کیو کا دورہ۔ کیا دورہ

کے دوران وفد نے ڈی جی آئی ایس پی سے ملاقات بھی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کو جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نینیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ففتھ جنریشن/ ہائیبرڈ وار کا تذکرہ کیا جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے موثر طور پر نئی نسل کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور پرامن ماحول کیلئے فورسز کی حمایت کا اعادہ کیا۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈے کے توڑ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا

FOLLOW US