Wednesday January 22, 2025

مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی بنیا د یں ہلا کر ر کھ دیں بہت بڑی وکٹ اڑا لی

پشاور (نیوزڈیسک) :جے یو آئی (ف) بھی متحرک ، تحریک انصا ف کی بڑی وکٹ گرا دی۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر خان نے جمیعت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے

ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم دوسروں کی وکٹیں گرانے والی تحریک انصاف کی اپنی وکٹ گر گئی۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر خان نے جمیعت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی۔یاد رہے کہ ناصر خان این اے 15سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

FOLLOW US