Friday May 3, 2024

روزانہ نہانا آپ کی صحت کیلئے خطرناک قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ روزانہ نہانے سے لوگوں کو انفیکشن لاحق ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے انفیکشس ڈیزیز کی ماہر ڈاکٹر ایلین لارسن کے مطابق زیادہ نہانا جِلد کی تری کو کم کرسکتا ہے اور اس کے خشک اور پھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ اس یقین کے ساتھ نہاتے ہیں کہ یہ ان کو

بیماری لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرےگا تاہم یہ آپ کے جسم سے بدبو کم کرنے سےذرا زیادہ ہی کارگر ہوتا ہے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ڈرماٹولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر برینڈن مچل نے کا کہناہے کہ نہانے سے جسم کا قدرتی تیل بہہ جاتا ہےجو قوت مدافعت کو سہارا دینے والے گُڈ بیکٹیریا کو ختم کرسکتا ہے۔ڈاکٹر مچل کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو بار کافی نہانا کافی ہوتا ہے، روزانہ نہانا ضروری نہیں

FOLLOW US