کوئٹہ (نیوزڈیسک ) ::مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ جس کو گرانے کا عندیہ دیا گیا تھا ،وہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی ہے۔خبر کے مطابق ثنا اللہ زہری مسلم لیگ ن کے
سیاسی مستقبل کے حوالے سے مایوس ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکمران جماعت کو چھوڑنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔یا درہے کہ کل عمران خان ہنگامی طور پر دورہ لاہور معطل کرکے اسلا م آباد گئے تھے تو انکا دعویٰ تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرانے جا رہے ہیں۔