لندن2019 میں پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنے میچز ٹاونٹن، ناٹنگھم، برسٹل اور لارڈز میں کھیلےگی۔ جبکہ قومی ٹیم لیڈز اور بر منگھم میں بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اولڈ ٹریفوڈ، مانچسٹر میں ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون 2019 کو ہوگا۔ جبکہ پاکستانی ٹیم 31 مئی 2019 کو ویسٹ انڈیز،3 جون کو انگلینڈ ، 7جون کو سری لنکا،، 12 جون کو آسٹریلیا،، 23جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کونیوزی لینڈ، 29 جون کوافغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف میچ کھیلے گی۔