Friday May 10, 2024

خیبر پختونخوا میں ایک خاتون کو بھی بطور نگرا ن وزیر شامل کرنے کی تیاریاں،،سات نام فائنل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران سیٹ اپ کے لئے ایک خاتون کو بطور وزیر شامل کرنے کے لئے نام بھی شامل کردیا ہے نگران سیٹ اپ کے لئے 7وزراء کے نام پہلے سے ہی فائنل کئے جا رہی ہیں جبکہ اب مزید ایک خاتون کو بھی شامل کردیاگیا ہے اس طرح نگران کابینہ آٹھ وزراء پرمشتمل ہو گی نگران کابینہ جون میں صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

ذرائع نے بتایاہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے وزراء کا تعلق پشاور ، چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے جن میں ٹیکنو کریٹس بعض اہم سیاسی شخصیات ، ریٹائرڈ بیورو کریٹس بھی شامل ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ پر مشاورت کے بعد نگران کابینہ تشکیل دی جائیگی نگران وزیر اعلیٰ کے لئے مشاورت سینٹ انتخابات کے بعد سے شروع ہو گی اور و زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپوزیشن لیڈرز اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے اب تک ممکنہ طور پر جن شخصیات کے نام فائنل کئے جا رہے ہیں کی کلیرنس بھی جاری ہیں ۔ اور کلیرنس کے بعد حتمی طور پر ان کے نام فائنل ہو جائینگے ۔ مجموعی طور پر چوبیس اہم شخصیات کے نام نگران سیٹ اپ کے لئے ہیں ۔ تاہم بعض پر اعتراضات کے باعث ان کے نام نکال دیئے ہیں ۔ جبکہ بعض کی کلیرنس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہیں دی ہے ۔ اس سے قبل سابق نگران دور حکومت میں صوبائی کابینہ میں دو صوبائی خواتین شامل تھی ۔

FOLLOW US