Friday May 10, 2024

مسلم لیگ (ن) بری طرح لڑکھڑ ا گئی ۔۔ پارٹی کا ستون سمجھے جانے والے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو ایک اور شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ اہم شخصیت نے پارٹی کوخیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ سندھ کے ضلع خیر پور کے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے حکومتی جماعت سے تعلق ختم کرکے کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ضلع خیر پور کے صدر آصف جیلانی نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ آصف جیلانی نے تحریک انصاف

کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ آصف جیلانی اس بارے میں آج پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے فیصلے کی توثیق کریں گے ۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے آصف جیلانی کے فیصلے کو سراہا ہے۔

FOLLOW US