Sunday May 5, 2024

” میں اس عورت کو بڑے قریب سے اور بڑی اچھی جانتا ہوں ، ایک بار اس نے شو سے صرف 5منٹ پہلے ۔۔” علی ظفر پر سنگین الزامات عائد کرنے والی میشا شفیع کے سابق منیجر بھی میدان میں کود پڑے ،بھانڈا ہی پھوڑ ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علی ظفر اور میشا شفیع کا معاملہ اس وقت خاصا گرم اور حساس ہے ۔ شوبز انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات اس معاملے کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھتے ہوئے کوئی بھی بیان دینے میں حتی الامکان احتیاط برت رہی ہیں ۔ کوئی بھی آدمی خود کو معاملے میں الجھانے سے کترانا چاہے گا تاہم اب بھی کچھ کوگ ایسے ہیں جو علی ظفر اور

میشا شفیع کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کی بنا پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔اور دونوں میں سے کسی ایک کے دفاع میں بیانا ت دے رہے ہیں ۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ تاہم اب خود میشا کے سابق منیجر فرہا د رحمان بھی میدان میں کود پڑ ے ہیں اور اپنے میشا کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار تجربے کو بیان کر ڈالا ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فرہاد رحمان کا کہنا ہے ۔” میں میشا اور علی ظفر کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور اس وقت سے جانتا ہوں جب دونوں کو شہرت بھی نہیں ملی تھی، میں نے دو دہائیوں میں انہیں ملنے والی شہرت دیکھی ہے۔بدقسمتی سے مجھے میشا شفیع کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اس کے خوفناک جارحانہ مزاج اور غصے کے علاوہ، ایک موقع پر، مجھے اس نے ایک شو سے صرف 5 منٹ پہلے بلیک میل کرتے ہوئے میری ایجنسی کو ملنے والی کمیشن سے حصہ دینے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں پرفارم نہ کرنے کی دھمکی دی، ٹرپ سے پاکستان واپس آ کر اور ایک کلائنٹ کی حیثیت سے میشا شفیع کو نکالنے پر مجھے یہ پتہ چلا کہ میشادوستوں اور کولیگز میں مجھ پر یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ میں اس کی فیس کھا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ اور واقعات بھی ہوئے لیکن میں ان سب میں نہیں پڑنا چاہتا، یہ سب کچھ 2008-09ء میں ہوا۔ میشا شفیع کے سابق منیجر فہد رحمان نے کہا کہ اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ علی ظفر اور اس کے درمیان کیا ہوا لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ میشا شفیع کسی کو بلیک میل کرنے اور اس کی عزت خراب کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر، میں یہ کہوں گا کہ میشا شفیع نے جو کچھ بھی کہا اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔”

FOLLOW US