Tuesday January 21, 2025

پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر

اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، برنیٹ خام تیل کی قیمت 31 نیٹ اضافہ سے 73.79 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 29 نیٹ اضافہ سے 68.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی بھی تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں اضافہ کا سبب امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں کمی بتائی گئی ہے۔

FOLLOW US