Tuesday January 21, 2025

جاتی امراء میں سرکاری خرچ پرنصب سی سی ٹی وی کیمرےاتارلیےگئے

لاہور(نیوزڈیسک ) : سپریم کورٹ کے حکم پراہم سیاسی شخصیات کی سکیورٹی اور پروٹوکول کم کرنے پرعملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔۔مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں سرکاری خرچ پرنصب سی سی ٹی وی کیمرے اتار لیے گئے،سی سی ٹی وی کیمرے 6کروڑ روپے کی لاگت سے لگائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کم کرنے کے بعد اب سی سی ٹی وی کیمرے بھی اتارے جارہے ہیں۔ کیمروں سے جاتی امرا میں چاروں اطراف نگرانی کی جاتی تھی۔سکیورٹی کے پیش نظر حکومت نے جاتی امرا میں مہنگے ترین نائٹ ویژن کیمرے نصب کروائے تھے۔جاتی امرا کے اردگرد بجلی کی زائد لائٹیں بھی اتار جائیں گی۔عدالت کے حکم پرجاتی امرا سے کل 450اضافی پولیس اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آئی جی پنجاب پولیس نے1853 اہم شخصیات کی سکیورٹی پرمامور4610 اضافی سکیورٹی اہلکاروں کوواپس بلا لیا ہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

FOLLOW US