Thursday November 28, 2024

مشرف نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک ) :مشرف نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ سابق صدر نے نگران حکومت بننے سے پہلے وطن آنے کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آتے جارہے ہیں اس موقع پر سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔بڑے بڑے سیاسی رہنما بڑے فیصلے کرنے میں مصروف ہیں۔سابق صدر کے قریبی ساتھی اور آل

پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل امجد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشرف نے عمران خان کو سیاسی اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ نگران حکومت بننے سے پہلے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔یاد رہے کہ مشرف طبیعت خرابی کا عذر پیش کر کے علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔

FOLLOW US