Tuesday January 21, 2025

لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی

لاہور (نیوزڈیسک ) ::لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی۔۔لاہور کے علاقے شاہکوٹ میں باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے کو زندہ جلا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مقتول فریاد کی اکثر اپنے گھر میں باپ اور بھائی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد ملزما ن کے خون سفید ہو گئے اور انہوں نے

اپنے ہی خونی رشتے کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا فیصہ کر لیا۔ مقتول فریاد گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسکے باپ اور بڑے بھائی نے پہلے اسے گولیاں ماریں اور پھر تیل چھڑک کر اسے آ گ لگا ڈالی۔شور پچنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے تا ہم فریاد جا ن کی بازی ہار چکا تھا۔مرکزی ملزم انتظارحسین گرفتار ہو چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

FOLLOW US