Tuesday January 21, 2025

نوازشریف اور مریم نواز کو سب سے بڑا جھٹکا۔۔ نیب عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوا ز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے نیب عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ہفتے کےلئے حاضری کی درخواست کو مسترد کر

دیا گیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈریفرنس کیس کی سماعت کی جس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم سات روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ اگر کسی مجبور ی کی وجہ سے آپ کے موکل پیش نہیں ہوسکے تو دوبارہ اس وقت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن فی الوقت یہ درخواست منظور نہیں۔

FOLLOW US