Tuesday January 21, 2025

لندن میں ریڈیو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی

لندن (نیوزڈیسک) لندن میں کیمو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ جمعہ کے روز بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ طبیعت میں بہتری آنے کے باعث کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر

منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی بھی ایک دو روز میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ نہ ملنے کے باعث اگلی سماعت تک پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کیسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔

FOLLOW US