Tuesday January 21, 2025

چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا

لاہور (نیوزڈیسک ) ::چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ قبول نہیں کریں گے ،انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی اہمیت رکھتے ہیں ۔سابق وزیر داخلہ کی سیاسی اہمیت سے انکار کرنا انکے سیاسی مخالفین کے لیے بھی ممکن نہیں

ہے تا ہم کچھ عرصے سے چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے نالاں نظر آتے ہیں اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نے اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی پیشکش مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق چوہدری نثار نے انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

FOLLOW US