Tuesday January 21, 2025

پیپلزپارٹی چھوڑنے والےندیم افضل چن نے آخر کار چن ہی چڑھا دیا۔۔کپتان کو ایسا جھٹکا دے ڈالاجس کی ان کو توقع نہیں تھی

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کی شمولیت کی خبر پر جشن منایاجا رہا تھا تاہم اب ذرائع نے اب اندر کی کہانی بھی بتا دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستا ن پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماندیم افضل چن نےپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونےکا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل

جیو نیوز کو بھی اپنے موقف بتاتے ہوئے ندیم افضل چن سے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ 26اپریل کو عمرا ن خان کی سرگودھا آمد کے موقع پر وہ باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کریں گے ۔تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ندیم افضل چن کے خاندان نے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کےلئے عمران خان سے ٹکٹ مانگا ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

FOLLOW US