Wednesday May 8, 2024

ایپل کی جانب سے نئے اور سستے آئی فون پیش کیے جانے کا امکان

خیال ہے کہ اس بار کسی نئے آئی فون کی بجائے آئی فون ایس ای ٹو جیسے سیٹ پیش کیے جائیں گے تاہم اس میں آئی او ایس الیون کو شامل کیا جائے گا۔ ٹیک کرنچ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ آئی فون نے یوریشیئن اکنامک کمیشن ڈیٹا بیس میں اس ہفتے کم سے کم 11 نئے فون ماڈلز کی درخواست دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ یوریشین ڈیٹا بیس آئی فون کے اندر کی

خبریں لانے میں غیر معمولی شہرت رکھتا ہے۔تاہم ایک دوسرے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی فون ایکس ٹو اور آئی فون ایکس ٹو پلس کے نام سے سستے ایل سی ڈی فون تیاری کے مراحل میں ہیں لیکن وہ ستمبر سے پہلے مارکیٹ میں پیش نہیں کیے جائیں گے۔ لیکن آئی فون ایس ای ٹو کے نئے ماڈلز شاید جون میں منظرِ عام پر آئیں گے جو قدرے سستے ہوں گے۔دوسری جانب ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ گزموڈو نے کہا ہے کہ آئی فون ایس ای آئی فون کے پرانے پرزوں سے تیار کیے جارہے ہیں جو صارفین کی جیب پر بھاری نہیں ہوں گے۔ اس طرح دو برس بعد ایپل کمپنی آئی فون ایس ای سیریز کو اپ ڈیٹ بھی کرے گی۔گزموڈو کے مطابق ان فون کی قیمت 1000 ڈالر سے کم رکھی جائے گی اور اس طرح ایپل کمپنی صارفین کو سرپرائز دینا چاہتی ہے۔

FOLLOW US