Tuesday January 21, 2025

چیف جسٹس کا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘سے متعلق بیان مریم نواز نے جواب کے طور پر شدید ردعمل دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : گذشتہ روز پشاور کے دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ سے سوالات کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تعلیم اور صحت کے شعبے میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔ یہاں ووٹ کو عزت دو پربہت بات کی جاتی ہے۔ عوام کی خدمت کریں اگر آپ ووٹ کی حُرمے کی حفاظت

کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کام کیا تھا، اسی لیے آپ کو اقامہ جیسی چیز پر زبردستی نکالنا پڑا۔ اگر کام نہ کیا ہوتا تو PPP کی طرح الیکشن میں فارغ ہونے کا انتظار کیا جاتا۔ایک اور پیغام میں بھی انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے تو آج عوام میں ”ووٹ کو عزت دو” کا یہ نعرہ مقبول ہوا۔ یہ اسی نعرہ کی طاقت ہے جس نےآپ کو ہر روز قسمیں کھانےاور صفائیاں دینے پر مجبور کیا۔

FOLLOW US