موہالی (نیوزڈیسک) کرس گیل نے طویل عرصے بعد دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے آئی پی ایل میچ میں سینچری داغ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر سے خود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بہترین بلے باز ثابت کر دیا ہے۔ آئی پی ایل میچ میں کرس گیل نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے دھواں دار اننگ کھیلی اور سینچری داغ دی۔
کرس گیل نے 63 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کرس گیل نے اپنی اننگ کیلئے 11 چھکے اور صرف ایک چوکا رسید کیا۔ کرس گیل نے طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سینچری اسکور کی ہے۔ واضح رہے کہ کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کی کسی فرنچائز کی جانب سے نہیں خریدا گیا تھا۔ جبکہ آئی پی ایل میں بھی کرس گیل کو دوسرے راونڈ میں کنگز الیون پنجاب نے منتخب کیا تھا۔