Sunday June 2, 2024

عمران خان کا آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کے حصول کیلئے پیسے کی ریل پیل روکنے کیلئے وٹس ایپ گروپ بنانے کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک ) عمران خان نے آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کے حصول کیلئے پیسے کی ریل پیل روکنے کیلئے وٹس ایپ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ٹکٹ لینے کیلئے کسی امیدوار نے پیسہ چلانے کی کوشش کی تو اسے ٹکٹ کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔ پیسہ چلانے والا

امیدوار چاہے کتنا ہی تگڑا کیوں نہ ہو، اسے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ اس مرتبہ ٹکٹ لینے کی خاطر پیسہ چلانے والوں کا پیسہ ضائع ہو جائے گا۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک وٹس ایپ گروپ بنا رہے ہیں، اگر کوئی بھی امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پیسہ چلانے کی کوشش کرے، اس سے متعلق انہیں فوری طور پر وٹس ایپ گروپ میں مطلع کیا جائے۔ عمران خان نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے:

FOLLOW US