Thursday November 28, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کیلئے وزارت ہاوسنگ کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت

عزیز صدیقی نے 33 ججز کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت عالیہ نے وزارت ہاوسنگ کا 28 مارچ کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک رہائش گاہیں واپس نہیں لی جاسکتیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری ہاؤسنگ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، وزارت ہاؤسنگ کا ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے، اسلام آباد ضلعی کچہری کے ججز کمرشل ایریا میں عدالتیں لگائے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزارت ہاوسنگ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ اور ماتحت کے عدالتوں کے ججز اور عملے سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US