Tuesday January 21, 2025

عمران خان کاپارٹی کے 17رہنمائوں کوفارغ کرنے کااعلان

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ضمیربیچنے والوں کوپاکستان تحریک انصاف سے فارغ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے 14سے 17ایم پی ایز نے ضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے ،ضمیرفروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے چاہے پی ٹی آئی ان حلقوں سے

الیکشن ہارہی کیوں نہ جائے ،لیکن ان کوپارٹی میں نہیں رہنے دیاجائے گااوران تمام لوگوں کونکال دیاجائے گا،مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناتھا کہ ملک میں سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں یہ لٹیرے عوام کاپیسہ چوری کرکے باہرلے گئے ہیں یہ لٹیرے اداروں پرحملہ کررہے ہیں ،سپریم کورٹ کے جج پرگولیاں چلائی جارہی ہیں یہ لوگ پانامہ جے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں واجدضیا آپ گھبرانانہیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ،قوم اپنی عدلیہ اورانصاف کے ساتھ کھڑی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے مزیدکہاکہ مینارپاکستان پرپوری قوم اکٹھی ہوگی ،پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ 29اپریل کومینارپاکستان پرہوگا،ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے اسلام آبادمیں 126دن کادھرنادیا۔

FOLLOW US