Thursday November 28, 2024

یروشلم میں وہ جگہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰ ؑ کا مقبرہ کہتے ہیں وہاں سے اچانک ایسی چیز نکلنا شروع ہوگئی کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یروشلم میں ایک مقبرہ ہے جسے مسیحی برادری حضرت عیسیٰؑ کا مقبرہ قرار دیتی ہے۔ وہاں گزشتہ دنوں اس مقبرے کے پتھروں سے اچانک ایک ایسی چیز نکلنی شروع ہو گئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مقبرے کے اندر

ایک پتھرسے سرخ رنگ کا مواد نکل رہا ہے، جسے خون قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قصبے گیلیلی کی رہائشی نکولا کینان نامی خاتون نے یہ عجیب و غریب ویڈیو بنائی ہے، جس میں اس نے بتایا ہے کہ پتھر سے نکلنے والا سرخ مادہ خون ہی ہے۔ اس ویڈیو پر لوگ مختلف کمنٹس دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ سچ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ جعلی ویڈیو ہے،بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل 2015ءمیں پیش آیا تھا۔واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے اس علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

FOLLOW US