Tuesday January 21, 2025

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، نواز شریف اور مریم نواز کا کل لندن روانہ ہونے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ جانے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کا کل لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث کلثوم نواز کو لندن کے ایک نجی ہسپتال میں دوبارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کی

طبیعت مزید ناساز ہو جانے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کل بروز بدھ لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ جبکہ امکان ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف 20 اپریل کو احتساب عدالت کی پیشی سے قبل ہی پاکستان واپس آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز اور نواز شریف کلثوم نواز کی عیادت کیلئے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ فراہم کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ تاہم ان کی درخواست رد کرتے ہوئے ہدایت کی گئی تھی کہ مریم نواز اور نواز شریف احتساب عدالت میں ہونے والی سماعتوں کے دوران آنے والے وقفے میں لندن جا سکتے ہیں۔

FOLLOW US