Tuesday January 21, 2025

گرج، چمک، ٹھنڈی ہوائیں ،پاکستانی ہو جائیں تیار محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈیرہ اسماعیل خان، قلات ڈویژن،کوئٹہ، ژوب اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے زیارت میں 19 ، کوئٹہ 16، مالم جبہ47 ، کاکول 09، اور اسلام

آباد میں 16ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں41 ، حیدر آباد 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی بالائی پنجاب، لاہور، گوجرنوالہ، چکوال، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان ، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

FOLLOW US