Tuesday January 21, 2025

بھارت جنگی جنون کی انتہا پر

لاہور (نیوزڈیسک ):بھارت جنگی جنون کی انتہا پر پہنچ گیا۔ بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں پروازیں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے۔بھارت کی عوام کی غربت و افلاس بھی اسے اسکے جارحانہ عزائم سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔بھارت ایک جانب ایل او سی پر فائربندی کے معاہدے

کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے تو دوسری جانب اس نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فضائی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق 3 دن کے دوران بھارتی طیارے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر 5 ہزار سے زائد پروازیں بھر چکے ہیں،تا ہم بھارتی فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ہنگامی حالات میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ہے۔

FOLLOW US