Tuesday January 21, 2025

لندن میں موجود کلثوم نواز کی ہنگامی طور پر ہسپتال منتقلی، ڈاکٹرز کی جانب سے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ

لندن (نیوزڈیسک ) لندن میں موجود کلثوم نواز کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ طبیعت بگڑنے کے باعث کلثوم نواز کو فوری اور ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹرز کی جانب

سے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کی طبیعت اس وقت بے حد تشویش ناک ہے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے کیلئے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

FOLLOW US