Tuesday January 21, 2025

میری بہن نگینہ خان نے سینیٹ الیکشن میں 8 کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نگینہ خان کے بھائی آیان خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوتبدیلی کے نام پر عوام نے ووٹ دیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا لیکن ان کے دعوے سراسر غلط ثابت ہوئے کیونکہ صوبائی حکومت میں شامل وزراء اور ارکان میں سے زیادہ تر کرپشن میں ملوث ہیں۔ منگل کو چکدرہ پریس کلب لوئر دیر

میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن نگینہ خان ایم پی اے نے سینیٹ کے حالیہ الیکشن میں اپنا ووٹ8 کروڑ روپے میں فروخت کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا یا۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے چندروز قبل میں نے خود عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان کو مطلع کیا کہ میری بہن سمیت دیگر ارکان بھی سینیٹ کے الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کر نے والے ہیں لیکن انھوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔ آیان خان نے کہاکہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ میری بہن سمیت پی ٹی آئی کے 14 ممبران اسمبلی نے ووٹ فروخت کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیںاور نوکریاں بھی فروخت کر رہے ہیں، ضلع ملاکنڈ میں میری بہن نگینہ خان نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتیوں پر پیسے وصول کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صوبہ میں جاری بے قاعدگیوں اور انتظامی افسران کی کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات کریں۔

FOLLOW US