Sunday January 19, 2025

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا، پاکستان کو روزویلٹ ہوٹل سمیت دیگر اثاثے واپس مل گئے

اسلام آباد : ریکوڈک کیس میں پاکستان کی بہت بڑی فتح۔ تفصیلات کے مطابق برسوں پرانے ریکوڈک کیس میں پاکستان بہت بڑی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے ٹیتھیان کمپنی کے حق میں دیے گئےفیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ پاکستان کیخلاف دیے گئے تمام فیصلے واپس ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کو نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل سمیت پیرس میں واقع اسکرقائب ہوٹل واپس مل گئے ہیں۔ پاکستان کے حق میں سنائے گئے فیصلے کی وجہ سے پاکستان بیرون ممالک میں اپنے اربوں روپے کے اثاثے بچانے میں کامیاب رہا۔

جبکہ برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کے فیصلے میں ٹیتھیان کمپنی کو مقدمے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کمپنی کو فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی ملا ہے، جسے قانونی ماہرین نے معمول کی کاروائی قرار دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ریکوڈک معاملے پر پاکستان کیخلاف حکم امتناع جاری کیا تھا۔ حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ریکوڈک سے منسلک بعض اثاثے فروخت نہیں کرسکے گا۔ اس عدالتی حکم کی وجہ سے عالمی ثالثی ٹربیونل نے پاکستان کے حق میں جاری اپنا حکم امتناع بھی جزوی طور پر واپس لے لیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ہمارا مؤقف سنے بغیر ہی حکم امتناع جاری کیا، ملکی اثاثوں کے تحفظ کيلئے بھرپور قانونی جنگ لڑی جائے گی۔ اور اب پاکستان نے بھرپور قانونی جنگ لڑ کر برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ میں اپنا مقدمہ جیت لیا ہے۔

FOLLOW US