Tuesday April 23, 2024

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے

کوئٹہ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات میں تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید اہل کاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈرپر پیش آیا جہاں پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پردہشت گردوں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 اہل کارزخمی ہوگئے۔

FOLLOW US