اسلام آباد(نیوزڈیسک): چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شورکمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی،پاناما اورآئس لینڈ میں آف شور کمپنیاں بنانےوالوں کی انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شورکمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین نیب نےایف بی آر،
اسٹیٹ بینک ودیگراداروں سےحاصل معلومات پررپورٹ طلب کی ہے۔ چیئرمین نیب نے متعلقہ اداروں کو آف شورکمپنیوں پر435 شخصیات کےخلاف انکوائری کی ہدایت کررکھی ہے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ پاناما اورآئس لینڈ میں آف شور کمپنیاں بنانےوالوں کی انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق رپورٹ آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نیب کوپیش کر دی جائے گی۔