لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو سیشن عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے پر ریاستی اداروں اور حکومت مخالف تقایر کا الزام ہے ، وہ عبوری ضمانت پر تھے اور توسیع کیلئے سیشن کورٹ آئے تھے لیکن عدالت کی جانب سے فیصلہ سننے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے ۔ عدالت نے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مستر دکرتے کا محفوظ فیصلہ سنایا تو سی آئی اے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں لاہور کے سگیاں پل سے حراست میں لیا ۔