Thursday November 28, 2024

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں فوج لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، وزیرداخلہ شیخ رشیدنے سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا ، آج وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا بقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت گلگت ، آزادکشمیر ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کی روشنی مین وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی ، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، اس حوالے سے حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے ایک خط بھی لکھ دیا ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔ اد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ۔

FOLLOW US